فائرنگ سے 3 افراد قتل

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، ایک زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ کوٹکہ پریڈ میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ورثاء اور عوام برہم و مشتعل ہو گئے، اس دوران عوام اور منتخب نمائندوں کی ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
مقامی افراد کے مطابق واقعہ کے فوری بعد زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ہسپتال میں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔
اس پر ڈاکٹر خورشید انور نے بتایا کہ ہسپتال میں 2 کی بجائے 5 ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود تھے، ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں۔ یہ ہمیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہسپتال ملازم ہے، شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمیوں‌کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ورثاء اور عوام نے برہمی کا اظہار کیا.
دوسری جانب ‌ڈاکٹرز نے عدم موجودگی کی خبریں من گھڑت قرار دے کر انہیں‌مسترد کر دیا.

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال