خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ملتوی

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ملتوی، اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا یکم اگست کے بعد 2 اگست کو ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کےلیے نئی تاریخ دوبارہ دی جائے گی۔
حکومتی اعلامیہ کے مطاق کابینہ اجلاس پہلے یکم اگست اور پھر 2 اگست کو طلب کیا گیا تھا، یکم اگست کے بعد 2 اگست کو ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس کیلئے 24 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ہونا تھا، اس حوالے سے جاری ایجنڈے میں سوات، دیر اور چترال میں گندم کی خریداری کی منظوری شامل تھی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سے دیگر اہم فیصلوں اور منصوبوں کی منظوری بھی متوقع تھی۔
یاد رہے کہ اجلاس میں وزراء، مشیر و معاونین خصوصی و دیگر افسران نے شرکت کرنی تھی۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ