اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ

اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا

ویب ڈیسک: اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی، حماس کے شہید رہنما کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اقتداء میں‌پڑھائی گئی نماز جنازہ میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس سربراہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، اس کے بعد دوحہ میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ادا کی گئی ہے جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنا ای نے گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ مجرم اور دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا، ان کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔ حماس کے رہنما کو گزشتہ روز تہران میں سیکورٹی گارڈ سمیت شہید کر دیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا