شیرپاؤ میں حلال فوڈ اتھارٹی

چارسدہ، شیرپاؤ میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مردہ و بیمار چکن برآمد

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے شیرپاؤ میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 20 من سے زائد مردہ اور بیمار چکن برامد کر کے تلف کر دی گئی۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی و حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہونیوالی کارروائی کے دوران دکان کو سیل کر کے دکاندار کو پابند سلاسل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم خان نے خفیہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے شیرپاؤ بازار میں ایک دکان سے 20 من سے زیادہ مردہ اور بیمار چکن برآمد کر کے دکاندار کو بھی دھر لیا۔
اس مضر صحت کاروبار سے جڑے دکاندار نے بھاگنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مقامی پولیس کی مدد سے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے 20 من سے زیادہ مردار گوشت کو ایس او پی کے مطابق تلف کیا اور دکان کو سیل کر کے دکاندار پر بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
جلال فود اتھارٹی کے آفیسر نے بتایا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی جبکہ ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ کے علاقے شیرپاؤ میں حلال فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو مردار اور بیمار مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچا لیا.

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا