سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو

چارسدہ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ریسکیو کے ضلع ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل نے اس حوالے سے بتایا کہ قدرتی افات اور ایمرجنسی صورتحال میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل ہیں، عوام کو این ڈی ایم اے سمیت پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی اطلاعات کے علاوہ کسی پروپیگنڈا پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔
لوگوں کو افواہیں نظر انداز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ سرکاری اعلان ہونے پر ہمارے عملہ سے تعاون کریں، ڈی سی چارسدہ نے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے تاہم اگر ضرورت کے وقت دریا میں جانا ضروری ہو یا بوٹنگ کے دوران لائف جیکٹس کا استعمال ضرور کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی تیاریاں مکمل ہیں، کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع مہمند اور پشاور سمیت دیگر علاقوں کے ریسکیو اہلکار بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ضلعی آفیسر ریسکیو کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 10 غوطہ خوروں کی ٹیم موجود ہے جو کہ تین شفٹوں میں کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب