10 کانسٹیبلز فارغ

چارسدہ، فرار قیدی کے واقعہ میں ملوث 10 کانسٹیبلز فارغ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پولیس وین سے فرار قیدی کے واقعہ میں ملوث 10 کانسٹیبلز نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔
اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ مسعود احمد نے ایس پی انویسٹی گیشن کی کمان میں کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کا حکم جاری کیا تھا، تاہم انکوائری کمیٹی فیصلے کے مطابق واقعہ میں نامزد پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ 13 جون 2024 کوتھانہ شیخ ملتون کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب مختلف عدالتوں میں پیشی کے بعد قیدیوں کو جیل منتقل کیا جا رہاتھا۔
اس دوران ملزم ولی محمد جیل وین سے فرار ہوا، ملزم ولی محمد قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ایک خطرناک اشتہاری تھا۔
اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا، پولیس ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ میں پولیس وین سے فرار قیدی کے واقعہ میں ملوث 10 کانسٹیبلز نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے