خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے

رکن قومی اسمبلی بننے کیلئَے خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی بننے کیلئَے خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان اپنوں سمیت غیروں کو بھِی حیران کر گیا۔
9 مئی واقعات کے الزام میں قید پی ٹی آئی رہنما اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ میرے رہنما اور ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور ان کے وژن کو آگے بڑھاؤں۔
انہوں نے مخصوص نشست کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میری دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مہرالنساء میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی بہترین سٹوڈنٹ ہیں۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب انہیں‌مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے پیش کش کی گئی.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیمپ پر پولیس کارروائی،خیبرپختونخواحکومت نےملبہ وفاق پرڈال دیا