پاکستان کی اسرائیلی مہم جوئی

پاکستان کی اسرائیلی مہم جوئی اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: پاکستان کی اسرائیلی مہم جوئی اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت، تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کی اسرائیلی مہم جوئی اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی مہم جوئی سے خطےمیں جنگ کو تقویت ملے گی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستانی عوام لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اکتوبر2023 سے اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کی مہم شروع کررکھی ہے، اقوام متحدہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برادری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کو مبارکباد دی، تقریب میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پٹریشا کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی شہری مشرق وسطیٰ ممالک میں کام کر رہے ہیں، زیادہ تر پاکستانی قانون کا احترام کرنے والے ہیں.
ان کا کہنا تھا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آنے والے واقعے پر جرمن حکومت سے رابطے میں ہیں، جرمن حکومت کو کہا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاک افغان سرحد پر مال بردار گاڑیوں کے ویزے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاک افغان سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے ون ڈاکیومنٹ رجیم انتہائی ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان یقین رکھتا ہےکہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ناسازی طبعیت کے باعث ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کیلئے ایک ٹیم کو نامزد کیا، اس ٹیم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم ریاست مخالف تنظیم قرار،پولیس کی ریگی میں کیمپ پرشیلنگ