رؤف حسن کی ضمانت منظور

رؤف حسن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا، یاد رہے کہ انکے ساتھ دیگر گرفتار شدگان کیلئے بھی یہی احکامات جاری کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظورکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے تحت گرفتار پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
خیال رہے کہ اسی مقدمے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہلے ہی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ