گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملائیں گے ، سڑکوں پر موجود تمام جماعتوں کو گرینڈ الائنس میں جمع کریں گے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جب تک آئین پر تمام سیاسی جماعتیں عمل نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔یہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا ، ہمیں کسی صورت بجلی بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔
آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے مطالبات کو سپورٹ کرتی ہے ۔
اسد قیصر کا کہنا تھا یہ عوام کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کی لیڈرشپ کا انتخاب کرتے ہیں ہم کسی صورت کمزور حکومت چلانے کے موڈ میں نہیں ہیں، اگر ہمیں اپنا مینڈیٹ واپس ملتا ہے تو پھر ہمیں حالات کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور پر اپنی فوج کو کمزور دیکھنا نہیں چاہتے، تما م ادارو ں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، ہماری کسی ملک اورادارے کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، ہماری امریکیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں لیکن ان کی پالیسی کو بدترین سمجھتے ہیں، ہم پوری دنیا کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں، اگر میرٹ پر فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی دو مہینے میں باہر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اگلے ہفتے مولانا فضل الرحما ن کے ساتھ میٹنگ ہوگی، ہم پہلے ایجنڈا سیٹ کریں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو کسی طرح دہشتگرد تنظیم قراردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال