الیکٹریشن جاں بحق

تخت بھائی میں الیکٹریشن بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں نوجوان الیکٹریشن کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ تخت بھائی کے علاقہ حاجی عبدارحمن کلی میں پیش آیا جہاں 23سالہ نوجوان الیکٹریشن عمران علی کام میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی کا زور دار جھٹکا لگ گیا ۔
الیکٹریشن کو فوری طورپر ایم ایم سی مردکان منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف