شہریوں کے گھر تابوت

پشاور میں جرائم پیشہ افراد اور بھتہ خوروں کا راج ،شہریوں کے گھر تابوت بھجوا دیئے گئے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جرائم پیشہ افراداور بھتہ خوروں کا راج بدستور جاری ،شہریوں کو ڈرانے کے لئے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز کے بعد اب تابوت بھجوائے جانے لگے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رقم کی وصولی کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر تابوت بھجوا دیئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ فقیرآباد میں مقدمہ درج کرکے تابوت لے جانے والے رکشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری غلام قادر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہو رہی ہیں، کچھ روز قبل میرے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی جس کامقدمہ درج ہے۔
شہری غلام قادر نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص کال پر خود سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا ہے، مجھے اور میرے خاندان کو جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ