الیکشن ترمیمی بل چیلنج

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آچکا ہے،آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا غیر آئینی ہے، انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھیں، اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس سمیت عدلیہ سے گزارش ہے اب فیصلے پر عمل درآمد کروانا آپ کی آئینی ذمہ داری ہے، یہ نشستیں ہماری ہیں اور ہماری ہی رہیں گی۔
کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد