کاغان میں سیاح تاحال محصور

ہزارہ بھرمیں بارشوں کا سلسلہ جاری ،کاغان میں سیاح تاحال محصور

ہری پور ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،کاغان میں سیاح تاحال محصور ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کی شہری علاقوں سمیت تحصیل غازی تحصیل خانپورمیں بھی بارش جاری ہے جبکہ ایبٹ آباد گلیات نتھیاگلی ایوبیہ میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ۔
بارش سے ایبٹ آباد کے بہت سے علاقوں میں ندی نالوں کا پانی سڑکوں پرآگیا جبکہ کی تحصیل حویلیاں میں دریائے دوڑ نے بہت سے علاقوں میں رہائشی آبادیوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔
کٹاؤ کی وجہ سے اب بھی دریائے دوڑکے اردگردرہائشی ابادیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔
دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے شہری اور دیہی علاقے بھی مون سون کی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں اور وقفے وقفے سے شہری آبادیوں میں بارش جاری ہے ۔
کاغان ناران میں بارش نے تباہی مچا دی ہے متعدد اضلاع کے سیاح تاحال کاغان ناران میں پھنسے ہوئے ہیں جسکے لئے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بھی عملی طورپرکوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔
متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورد و نوش کی کمی کے باعث غذائی اجناس کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہزارہ بھرمیں خاص طورپر ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں کافی نقصانات ہوئے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  بزرگوں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے