روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن1کادورہ

ویب ڈیسک :چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن ون پشاور کا دورہ کیا اور وہاں آنے والے خواتین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنیں اور موقع پرحل کرنے کی احکامات جاری کئے، خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل جاننا ہے،دفتر میں بیٹھ کر مسئلے حل نہیں ہوتے
ان کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے،پشاورکے دورے کے بعد کوہستان اوربلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جانے کا ارادہ ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پہنچ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ہے وہاں جا کر بینیفیشری خواتین سے خود مسائل کے حوالے پوچھیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست