صوبائِی وزراء کی تنخواہوں

صوبائِی وزراء کی تنخواہوں، الائونسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائِی وزراء کی تنخواہوں، الائونسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی، اس سلسلے میں منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بیشتر اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کی مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔
وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کو 2 لاکھ ہاؤس رینٹ اور ایک بار 10 لاکھ روپے گھر مرمت کے لئے دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اب ایک بار پھر سے صوبائِی وزراء کی تنخواہوں، الائونسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے 2اراکین قومی اسمبلی ”لاپتہ“ ہیں، بیرسٹر گوہر کا اعتراف