افغانستان میں انسداد دہشتگردی

افغانستان میں انسداد دہشتگردی بارے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسداد دہشتگردی کوششوں بارے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داعش بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، دوسری جانب افغانستان کی صورتحال ہے، ہماری نظریں دونوں پر جمی ہوئی ہیں اور افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف کی جانیوالی کوششوں بارے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ یقینی بنارہے ہیں کہ افغانستان دہشت گرد حملوں کے لیے بطور لانچنگ پیڈ دوبارہ نہ بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ پاکستانی افواج پر افغانستان سے حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، داعش دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے عزائم، صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی اتحادیوں کا ساتھ دینا ہماری ترجیح ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ