صوبے میں دو حکومتیں چل رہی

صوبے میں دو حکومتیں چل رہی ہیں، ایک منتخب دوسری غیر منتخب،شکیل خان

ویب ڈیسک: صوبائِی وزیر شکیل خان نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دو حکومتیں چل رہی ہیں، ایک منتخب، دوسری غیر منتخب حکومت ہے۔
اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل خان کو بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کچھ ہدایات دی ہیں۔
صوبائی وزیر شکیل خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے حالات سے عوام کو آگاہ کررہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں عمر ایوب اور دیگر رہنماوں کی موجودگی میں ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں چند محکموں کے بارے میں اطلاعات دیں، انہوں نے جواب میں تمام صوبائی وزراء ،انتظامی افسران کے نام کھلا پیغام بھیجا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین نے ملاقات میں ہدایات دی ہیں کہ کرپشن، مالی بدعنوانیوں کے کیسز اور اس قسم کے ایشوز پیدا ہوں تو متعلقہ وزیر جوابدہ ہوگا۔
انہوں نے بانی چیئرمین پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزراء، انتظامی افسران براہ راست عوام کو جوابدہ ہیں۔
بیرسٹر سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ بانی چیئرمین کو پیش کرونگا، ہر ہفتے کابینہ اراکین باری باری بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرینگے۔
شکیل خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے محکمے کے سیکرٹری کے ساتھ مطمئن نہیں تھا، وزیراعلی نے فوری سیکرٹری ہٹایا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں دو حکومتیں چل رہی ہیں، ایک منتخب، دوسری غیر منتخب حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا ہے کہ صوبائِی حکومت نے وفاق کو کئی بار چیف سیکرٹری تبدیل کرنےکا کہا ہے۔
بانی چیئرمین نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے کابینہ اور انتظامی افسران کو کریشن کے خلاف میرا پیغام پہنچائیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو