وزیرستان اور سوات میں جنگلات

جنوبی وزیرستان اور سوات میں جنگلات کی کٹائی جاری، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان اور سوات میں جنگلات کی کٹائی جاری ہے، ضلع سوات میں محکمہ کے فوری ایکشن پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک طرف سے جنوبی وزیرستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے تو دوسری طرف جنگلات کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے۔
یہاں سے ملک کے مختلف علاقوں کو جنگلاتی لکڑی سپلائی کی جا رہی ہے، جبکہ گردنواح کے پہاڑوں میں جنگلات کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
اہالیان علاقہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی جنگلات کی کٹائی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن، شکئی، خامرنگ میں بدر میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑ گیا ہے جبکہ دوسری جانمب محکمہ جنگلات ڈی ایف او نے اس معاملے پر کسی قسم کی رائے دینے سے انکار کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ جنگلات نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے پرمٹ جاری کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس دوران ضلعی انتظامیہ نے لکڑی کے ٹرک بھی حراست میں لے لئے ہیں۔
صوبہ کے سیاحتی مقام ضلع سوات اور مدین کے علاقے میں بھی جنگلات کی کٹائی جاری ہے۔ قیمتی درختوں کو مقامی لوگ کاٹ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ فارسٹ کی بروقت سے کاروائی کی بدولت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام رحیم اللہ اور تعلق جری پیاء مدین سے ہے جبکہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
محکمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی ایف او اپر سوات شاہ خالد کا کہنا ہے کہ جنگلات قیمتی سرمایہ ہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور سوات میں جنگلات کی کٹائی جاری ہے، اس دوران ایک ضلع میں‌ٹرک قبضے میں لینے اور دوسرے ضلع میں‌درخت کاٹنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد