شاہد صدیق قتل

لاہور :پی ٹی آئی کے بانی رہنما شاہد صدیق فائرنگ سے قتل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی رہنماء ڈاکٹر شاہد صدیق کو لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنشیا ٹاؤن میں اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ نماز جمعہ ادا کرنے مسجد جا رہے تھے۔
مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے ۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، حملے کے وقت ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے اور ڈرائیور بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے، فیصل کریم