الیکشن ایکٹ ترمیمی بل

وفاقی کابینہ کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا جزوی طور پر منظور کر لیا گیا۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ واشگاف الفاظ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطینیوں کی آزادی کے خواب کو مزید جلا بخشے گی۔
یاد رہے کہ تین روز قبل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اگلے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 8 اراکین کی اکثریت سے منظور کیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے اور شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی