13اگست کو جلسے کی اجازت

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں13اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13اگست کو جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول ،ایف نائن پارک یا جی نائن پشاورموڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے، جلسے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ