بنوں فائرنگ

بنوں :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،چار زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے مابین نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک