پیٹرول کا شدید بحران

بلوچستان میں پیٹرول کا شدید بحران ، فی لیٹرقیمت 550روپے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں پیٹرول کاشدید بحران پیدا ہو گیا جس کے باعث فی لیٹر کی قیمت 550روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
بلوچستان آنے والے راستوں کی بندش کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور کوئٹہ کے بیشتر پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں۔
جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہو رہا ہے، ضلع دکی اورلورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550 روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی منقطع ہے۔
ایرانی پیٹرول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پیٹرول پمپس پرپڑا جہاں بیشتر پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا جس کے باعث شہریو کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا