مردوں کی 100میٹر دوڑ

پیرس اولمپکس ، مردوں کی 100میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024میں مردوں کی 100میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سے کم رہی۔
4 کھلاڑی 10سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجودکوئی کھلاڑی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔
سائوتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف