ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔
قبل ازیں پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے پیش نظر ہم نے تواتر سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کو بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے جب کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک