امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس اولمپکس ، امریکہ نے 71میڈلز حاصل کرکے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: امریکا نے اولمپکس گیمز پیرس 2024میں مجموعی طور پر 71حاصل کرکے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چین نے اب تک 45 میڈلز جیتے ہیں جبکہ امریکا 19 طلائی، 26 چاندی اور 26 برانز کے ساتھ پہلے نمبرپر براجمان ہے۔
اس سے قبل اب تک چین ہی سر فہرست تھا، تاہم چین 19 سونے، 15 چاندی اور 11برانز میڈل کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر ہے۔
فرانس 12 طلائی، 14 چاندی اور 18 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اور چین سے محض ایک میڈل پیچھے ہے یعنی فرانس کے میڈلز کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا کا 12 گولڈ، 11 سلور، 8 برانز مجموعی 31 میڈلزکے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈمیڈل کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔
اگرچہ برطانیہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد آسٹریلیا سے زیادہ ہے یعنی 37 میڈلز حاصل کیے ہیں۔
برطانوی ایتھلیٹس گولڈ میڈلز میں 2 تمغوں کے ساتھ پیچھے ہیں، برطانیہ نے 12 سلور 15 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق