58اراکین کو تحریک انصاف میں شامل

الیکشن کمیشن نے 58اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرلیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرلیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزرا کو بھی آزاد قرار د ے دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسلیم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی لسٹ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے 8اراکین کا نام شامل نہیں ہیں، انہیں آزاد قرار دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی لسٹ میں صوبائی وزرا آفتاب عالم، مینا خان، فضل حکیم کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
صوبائی وزرا عدنان قادری، خلیق الرحمان، لیاقت علی اور ڈاکٹر امجد کا نام بھی پی ٹی آئی لسٹ میں شامل نہیں۔
مشیر برائے کلچر اینڈٹورزم ذائد چن زیب کو بھی آزاد قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 92 ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 58اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کر لیا.
یاد رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ‌ٹی آئی اراکین پارٹی سے وابستہ ہونے کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا. قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی میں بھی اراکین نے پارٹی سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیئے تھے.

مزید پڑھیں:  ہم اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پربرہم