صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار

صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، عظیم الشان جلسے نے ثابت کر دیا کہ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوابی کا جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے۔ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کر دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ صوابی جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی، جعلی سرکار سوچ لے یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، جعلی حکومت سوچ لے صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، بنگلہ دیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لئے ایک ٹریلر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوابی جلسے نے فارم 47 کی سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، پاکستانی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ اب بھی عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ