اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے دوران سابق تحریک انصاف رہنما اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی، انہیں سینے میں درد کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسد عمر کے وکیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیر عدالت میں پیشی کیلئَے موجود تھے کہ اس دوران ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسد عمر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جس کے باعث اب ڈاکٹر نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دیدیا ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر سابق وفاقی وزیر عدالت پیش ہوئے تھے اور اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا