ارشد ندیم سے میڈل کی امیدیں

ارشد ندیم سے میڈل کی امیدیں برقرار، فائنل میں‌داخل

ویب ڈیسک پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے ارشد ندیم سے میڈل کی امیدیں برقرار ہیں کیونکہ ان کے ساتھ میگا ایونٹ میں آئے دیگر قومی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور باہر ہو گئِے۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 59 میٹر کی تھرو لگا کر جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کو فیصلہ کن راونڈ میں براہ راست انٹری کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔
اس موقع پر انہوں نے پہلی باری میں ہی 86 اعشاریہ 59 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، بھارتی اتھلیٹ نے 89 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو پھینکی۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کا فیصلہ کن راؤنڈ 8 اگست کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کے ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم سے میڈل کی امیدیں برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا