حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ

امریکہ نے حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ کردیا ،برطانیہ کی بھی معذرت

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی مستعفی ہونے والی وزیراعظم شیخ حسینہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ،امریکہ نے ویزا منسوخ کردیا جبکہ برطانیہ نے بھی اسائلم دینے سے معذرت کرلی ۔
عوامی دباؤ کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ وحسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئیں لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے لگیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا بھارت پہنچنے کے بعد اگلا پراو لندن تھا جہاں وہ ممکنہ طور پر سیاسی پناہ کی درخواست دیتیں اور یا پھر فن لینڈ ان کی اگلی منزل ہوتی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے ملکی پالیسی کے باعث برطانیہ پہنچ کر اسائلم دینے سے معذرت کرلی۔
نئی پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ کے بجائے پہلے کسی دوسرے ملک میں عارضی قیام کرنا ہوتا ہے جہاں اس کے چال چلن اور پناہ کے مقاصد اندازہ لگایا جاتا ہے اور پھر سیاسی پناہ دی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ دریں اثنا امریکا نے بھی شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا تاہم اس حوالے سے امریکا کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ روز امریکا کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں واضح کیا تھا کہ ان کی حکومت بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مودی سرکار نے شیخ حسینہ واجد کی سابق حکومت کے ساتھ قائم دوستی کا بھرم رکھتے ہوئے انھیں کسی ملک میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں قیام کرنے کی اجازت دیدی۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کا سفر جہاں رکا تھا، وہیں سے شروع ہو چکا، شہباز شریف