بھارت کیخلاف قرارداد کی مخالفت

قومی اسمبلی :محمود خان اچکزئی نے بھارت کیخلاف قرارداد کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف قرارداد کی مخالفت کر دی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے کشمیر سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی، قرارداد میں ترمیم لانا چاہتا تھا، ہم نے ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی، کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے آئین اور پارلیمنٹ کیلئے قربانیاں دیں، اگر ایوان کو اس طرح چلایا جائے گا تو ہم چلنے نہیں دیں گے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی حاجی امتیاز کو کون لے گیا؟ جو رکن کو برآمد نہیں کر سکتا اس کو سپیکر بننے کا اختیار نہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ نے مجھے حوالدار کہا ہے، حوالدار پاکستان کا فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مجھے حوالدار پر فخر ہے، قرارداد کی مخالفت ہوسکتی ہے لیکن بات نہیں ہوسکتی۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی آئین میں ترمیم سے متعلق قرارداد بھی پیش کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ