اسلام آباد: سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ، 5 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچے آ جائیں گی، وزیر اعظم نے گندم کی امپورٹ کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کر دی ہیں ،
فیڈرل گورنمنٹ کی ڈیوٹی معاف، پرائیویٹ سیکٹر جتنی چاہے گندم منگوا سکتا ہے ، محکمہ خوراک گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے فوری نئی سفارشات تیار کرے ، آٹے پر سبسڈی ٹارگٹڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بدلنا ہوگا ، ہر ایک کو آٹے پرسبسڈی دینا جائز بات نہیں ،
احساس پروگرام کے ڈیٹا یا یوٹیلیٹی سٹورز کو استعمال میں لا سکتے ہیں ، حکومت ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دے گی ، پیداوار کے مطابق ابھی 50 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں ہے ، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے ایشو کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ، اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال و چیف سیکرٹری پنجاب کی شرکت، سیکرٹری فوڈ کی پنجاب میں گندم و آٹے کی صورتحال اور قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ۔