تعلیم کارڈ کا اجرا

تعلیم کارڈ کا اجرا خواب ،پورا کرنے کی کوشش کریں گے :علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تعلیم کارڈ کا اجرا ایک خواب ہے جسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
پشاور میں بورڈ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی بتا رہی ہے کہ سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہوا ہے،تعلیمی بورڈ حکام سے کہوں گا کہ قابل طلبہ کوان کا حق ملنا چاہئے اور اس سلسلے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قابل نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، وزیراعلی قومی سطح پر زوال کی وجہ میرٹ کی پامالی ہے اور ہماری ترجیح ہوگی کہ میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ مقابلے کا ماحول بنائیں ، تعلیم کے ساتھ سپورٹس پر بھی توجہ دیں۔
سردار علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ ماں عظیم قوم بناتی ہے، والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بچوں خصوصابچیوں کی تعلیم پر انویسٹمنٹ کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ قابل طلبہ کو بہترین اداروں سے معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے، تعلیم کارڈ کا اجرا ایک خواب ہے جسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پرحملہ اسماعیل ہنیہ اورحسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ ہے پاسداران انقلاب