ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام

ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، 11 ڈرون گرا دیئے

ویب ڈیسک: ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، اس دوران رشین افواج نے 11 ڈرون گرا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ ناکام بنا دیا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیاہے کہ یوکرینی فوج نے روس کے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے، تاہم اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے قبل ہی روسی فوج نے انہیں مار گرایا۔
روسی فوج نے اس سے قبل اب تک یوکرین کے 45 ڈرون طیارے مار گرائے جن میں 23 روسی شہر بریانسک کی جانب بغرض حملہ رواں تھے۔
ماسکو کے میئر نے کہا ہے کہ یہ یوکرین کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے کہ ماسکو کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے سے کبھِی غافل ہوئے ہیں نہ ہی آگے غافل ہوں گے۔
یاد رہے ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، اس دوران رشین افواج نے 11 ڈرون گرا دیئے۔ اس سے قبل ان کی جانب سے کئی کوششیں‌ناکام بنائی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا