وزیراعلیٰ اعتماد کھو چکے

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے،گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں میں سمجھتا ہوں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نے ڈی چوک پر جلسہ کرنا تھا یہ جلسہ ہماری اجازت کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے یہ سندھ ،بلوچستان اور پنجاب میں جلسہ کر ہی نہیں سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کسی کا باپ جلسہ سے نہیں روک سکتا، میں کہتا ہوں کہ 8ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں، پیسوں پر پوسٹنگ، ٹرانسفر، بھرتیاں طے کی جاتی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں کیوں کہ وہ اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔

مزید پڑھیں:  جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں