وزیراعظم مدد کی پیش کش

بنگلا دیش میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم نے مدد کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلا دیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورت حال پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ کر پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورت حال پر دلی دکھ اور رنج ہے، کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلا دیش اور بنگلا دیش کے شہریوں، جن کے پیارے سیلاب میں بچھڑ گئے ہوں، گھر اور روزگار تباہ ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کے لیے جانے جاتے ہیں، پر امید ہوں کہ بنگلا دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ