اسٹیبلشمنٹ کے رابطہ کے باوجود جلسہ

اسٹیبلشمنٹ کے رابطہ کے باوجود جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کیا، علی امین

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے رابطہ کے باوجود جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کیا، اس کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھِی اس حوالے سے فون پر بات کرنے سے انکار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فون پر بات کرنے کیلئَ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم میں نے انکار کر دیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے رابطہ کیا، تاہم اس کے باوجود میں نے 22 اگست کے جلسہ کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھ سے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا جسے میں نے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میرے پاس لے آئیں یا میری ان سے ویڈیو کال پر بات کروائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا، اس سلسلے میں انکی تیاریاں بھی مکمل تھیں، تاہم بعد ازاں عین آخری لمحات میں 22 اگست کی صبح اعظم سواتی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کے اس اقدام سے کارکنوں نے شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کیا تھا، جبکہ دوسری طرف عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں پر برس پڑی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی