ریاست کیخلاف ہتھیار

ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا بندوبست کرینگے ،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ اسٹیٹ کو نہیں مانتے وہ دہشت گرد ہیں ، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا بندوبست کریں گے ۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا جو لوگ پاکستان کو مانتے ہیں انہیں سر پر بٹھائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کو ریویو کرتی ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے اور سپریم رہے گی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کل بلوچستان کی سی ٹی ڈی کیلئے 8ارب روپے مختص کیے ہیں، بلوچستان میں 30 سے 40 افسران وفاق سے کل وہاں پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 26 اگست کو جو واقعہ ہوا ہے غیر معمولی ہے، یہ کارروائی دو تین گروپوں نے مل کر کی ہے، یہ واقعہ ایس سی او کو خراب کرنے کے لیے ہے، جو مرضی ہو جس نے بندوق اٹھائی ہے ان کا بندوبست کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 26 اگست کا واقعہ نارمل نہیں ہے، یہ پلان کیا گیا واقعہ ہے، ہمیں معلوم ہے اس کے پیچھے کون ہے یہ واقعہ ایس سی او کانفرنس کو خراب کرے کی پلاننگ ہے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو مگر ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل