شہبازشریف کی مولانا کے گھر آمد

وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا کے گھر آمد، ملکی صورتحال زیربحث

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد ایک ہفتے میں سربراہ جے یو آئی سے دوسری بڑی ملاقات، وزیراعظم بھی مولانا کو منانے پہنچ گئے۔ شہبازشریف کی مولانا کے گھر آمد کے موقع پر دونوں رہنماوں کے مابین ملکی صورتحال زیربحث رہی۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ کر ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
دوسری طرف جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری، مولانا عبید الرحمان اور سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، مولانا جمال الدین، مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈووکیٹ بھی موجود رہے۔
وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ہونیوالی ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کو درپیش چیلنجز میں سربراہ جے یو آئی سے حمایت طلب کی ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد شہبازشریف کی مولانا کے گھر آمد ، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے مابین ملکی صورتحال زیربحث رہی۔
صدر مملکت نے بھی فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
ان ملاقاتوں کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنا اور انہیں منانا ہے تاکہ کسی بحی ممنکہ خطرے سے بچا جا سکے، ان دونوں ملاقاتوں میں مولانا کو تمام تر تحفظات دور کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان