ایف بی آر کو ٹیکس وصولی

ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں 116ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

ویب ڈیسک: ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں 116ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں سال کے ماہ اگست کیلیے ماہانہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 116 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ میں اس قدر بڑے شارٹ فال سے میں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مجموعی مالیاتی فریم ورک بشمول اخراجات کمی، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں ترقیاتی اخراجات اور اضافی ٹیکس اقدامات آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں شامل ہو سکتا ہے۔
ایسے میں ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس وصولی میں 116ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنے سے مسائل جنم لینے لگے ہیں۔
رواں سال کے ماہ اگست کےلیے مقررہ ہدف 898 ارب روپے مقرر تھا تاہم اس کے بدلے اب تک ایف بی آر کی عارضی وصولی 782 ارب روپے رہی۔
ایف بی آر مزید چند ارب اکٹھے کرنے کیلئے پرعزم ہے تاہم اس میں زیادہ بہتری کی بجائے زیادہ سے زیادہ یہ ٹیکس کلیکشن 794 ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔
ادھر اس حوالے سے ایف بی اذرائع سے مزید جانکاری کیلئے بہت کوشش کی گئی تاہم اس حوالے سے حتمی معلومات نہیں دی جا رہیں اور نہ ہی کسی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ٹیکس وصولی میں فیڈر بیورو آف ریونیو کو 116ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ