فوج اور پی ٹی آئی

امید ہے فوج اور پی ٹی آئی ڈیڈلاک برقرارنہ رہے،روف حسن

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ دعا اور امید ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک برقرار نہ رہے، دونوں کے مابین مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک برقرار نہ رہے، ریاست کے مفاد میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت اشد ضروری ہے جبکہ ایسا نا ہونا ریاست کے مفاد میں نہیں۔
روف حسن نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کا خاتمہ تب ممکن ہو گا جب تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بات چیت کو آگے لے جانے میں انفرادی رابطے مددگار ہوتے ہیں، اس سلسلے میں محمود اچکزئی کو عمران خان نے اجازت دی ہے جس کے بعد اب وہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو بالکل کوشش کرنی چاہئے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا۔ اور ایسی بات چیت آئین کے دائرہ کار میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار