60 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

مہمند میں 60 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل، فریقین بغلگیر

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں 60 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل، جرگہ کی کوششیں کامیاب ہونے پر فریقین بغلگیر ہو گئے، آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مہمند کے سوران درہ میں جرگے کی کوششوں سے 60 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔
جرگہ کے سامنے فریقین نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کر لیا۔
اس موقع پر حاضرین و شرکاء نے کہا کہ مہمند مشران بھی انصاف اور اخلاص سے فیصلے کریں۔ عدالتی نظام پولیس اور وکیلوں کے کیسوں پر مہمند کے تنازعے و دشمنیاں ختم نہیں ہوتیں۔
مشران کا کہنا تھا کہ ملک غلام رسول کی نگرانی میں 10 رکنی جرگہ نے دشمنی دوستی میں تبدیل کی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار