ایف بی آر اور تاجروں میں

تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈلاک برقرار

ویب ڈیسک: تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، اس دوران نہ ایف بی آر اور نہ ہی تاجروں کے موقف میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور تاجر تنظیموں کے مابین تاجر دوست سکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، دونوں فریقین کی جانب سے اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے مذاکرات کیے گئے تاہم اس سلسلے میں کوئی بریک تھرو نہ ہو سکا ہے۔
تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاجر برادری کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ ملک کی تمام 84 مارکیٹس کےلیے فیئر مارکیٹ ویلیو ریٹ 60 ہزار ماہانہ کی شرح پرنظرثانی کرے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اگر کوئی تاجر یہ دعویٰ کرے کہ اس کی آمدن متعین نشان سے کم تر ہے تو اس کی شرح کو کم کر دیا جائے۔
دوسری طرف تاجر تنظیموں نے مذاکرات میں تاجردوست سکیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی تجویز لائیں گے جو ملک بھر کے تاجروں سے ٹیکس جمع کرنے کے عمل کو تقویت دے سکے۔
ایف بی آر کے مطابق ہم نے تاجروں سے کہا تھا کہ وہ 100 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کےلیے کوئی تجویز لائیں تو انہوں نے اسے یکسر مسترد کر دیا لیکن یہ ممکن نہیں کہ وہ انکم ٹیکس کے جال میں آنے سے انکار کرتے رہیں۔
یاد رے کہ تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، اس دوران نہ ایف بی آر اور نہ ہی تاجروں کے موقف میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں شدید بارش اورسیلاب ،170سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ