منافع بخش ملکی اداروں کے شیئرز

منافع بخش ملکی اداروں کے شیئرز کی فروخت کا پلان زیرغور

ویب ڈیسک: غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے منافع بخش ملکی اداروں کے شیئرز کی سٹریٹیجک انداز میں فروخت کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جن اداروں کے شیئرز حکومتی نشانے پر ائے ہیں ان میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان سٹیٹ آئل اور سوئی سدرن اور سوئی ناردرن و دیگر شامل ہیں۔
یہاں حکومتی ذرائع کی جانب سے سٹریٹیجک فروخت‘ کی اصطلاح کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت ان اداروں کے 10، 15 یا 20 فیصد شیئرز اسٹریٹیجک خریداروں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس پلان کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ کمانے والے ان اداروں کے کم از کم شیئرز سٹریٹیجک انداز میں فروخت کرنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سعودی عرب پہلے ہی ریکوڈک مائننگ پراجیکٹ میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کر چکا ہے جبکہ کان کنی کے شعبے میں ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی خاطر بھاری گرانٹ دینے کی یقین دہانی بھی کرا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 15؍ فیصد شیئرز خریدنے کے ساتھ ریکوڈک مائننگ پراجیکٹ کے قرب و جوار میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی پیشکش بھی کی ہے، تاکہ مواصلاتی ذرائع بھی بحال رہیں۔
حکومت مائننگ ایریا کے ارد گرد ہموار نقل و حرکت کے لیے ماشخیل پنجگور سڑک تعمیر کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے منافع بخش ملکی اداروں کے شیئرز کی سٹریٹیجک انداز میں فروخت کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید