قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش

قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔
قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش اور اس کے بعد سیالبی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موسلادھار بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں انتہائی اونچے درجے کے ریلے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات میں جا گھسے۔
اس سیلابی ریلے سے مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے اور مکانات کو نقصان کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر اس سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی جس سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔
صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا جس کا پانی پل اور کئی رابطہ سڑکیں اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔
اس سے قبل بھی طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے اکثر مقامات میں تباہی مچا ئی تھی

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں گیس کمپنی کے کیمپ پرحملہ ،20سے زائد مزدور اغواء