تحریک انصاف نے سینیٹرز کو ووٹ

آئینی ترمیم: تحریک انصاف نے سینیٹرز کو ووٹ کاسٹنگ سے روک دیا

ویب ڈیسک: آئینی ترمیم کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے روک دیا۔
سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹرعلی ظفر نے تمام سینیٹرز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
ان کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی یا پرائیویٹ ممبر کے آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت میں ووٹ نہ دیں، انہیں سپورٹ نہ کریں۔
علی ظفر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی صورت میں تمام اراکین اس ہدایت کے پابند ہیں، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی صورت میں رکن نااہل ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آئینی ترمیم کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے