خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہیش آنے والے حادثات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے نقصانات کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مسافر بس پر پتھر گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوہستان میں لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سے گلگت بلتستان جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ضلع مالاکنڈ میں تیز بارش کے باعث حادثے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند