اختر مینگل مستعفی

سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہاپنے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کر سکا اس لئے آج اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پرلوگوں کی دلچسپی نہیں، جب بھی اس مسئلے پربات کرو توبلیک آؤٹ کردیا جاتا ہے، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔
اختر مینگل نے مزید کہا کہ اس سیاست سے بہترہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں، 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے ان سے معافی مانگتا ہوں۔
بی این پی کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جہاں سیکرٹری قومی اسمبلی نے اسے وصول کیا۔
یاد رہے کہ اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار